ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لیبیا کے ساحلوں کے قریب سمندر میں تین ہزار سے زیادہ مہاجرین کو بچا لیا گیا

لیبیا کے ساحلوں کے قریب سمندر میں تین ہزار سے زیادہ مہاجرین کو بچا لیا گیا

Tue, 21 Mar 2017 12:43:27    S.O. News Service

طرابلس،20مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لیبیا کے ساحلوں کے قریب سمندر میں تین ہزار سے زیادہ مہاجرین کو بچا لیا گیا ہے۔ اطالوی نیوز ایجنسی اَنسا کے مطابق پچیس مختلف آپریشنز کے دوران بحیرہ روم سے مجموعی طور پر تین ہزار تین سو پندرہ مہاجرین کو بچا لیا گیا۔ صرف ایس او ایس مَیڈی ٹرینیئن نے ہی، جو جرمنی، فرانس اور اٹلی کا ایک مشترکہ پروگرام ہے، نو کشتیوں پر سوار ایک ہزار مہاجرین کو بچایا، جن میں تقریباً دو سو بچے بھی شامل ہیں۔ مہاجرین کی بڑی تعداد میں آمد کی وجہ اچھے موسم کو قرار دیا جا رہا ہے۔ آج پیر کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں یورپ بھر کے وْزرائے داخلہ اور شمالی افریقی ملکوں کے نمائندے مہاجرین کے بحران پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔


Share: